رمضان المبارک کے آغاز پرملک بھر میں نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات تازہ ترین Roze News
تازہ ترین رمضان

رمضان المبارک کے آغاز پرملک بھر میں نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات

رمضان المبارک کے آغاز پرملک بھر میں نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات

رمضان المبارک کے آغاز پرملک بھر میں نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مختلف مساجد اور دیگر مقامات پر نماز تراویح ادا کی گئی۔

ملک کے مختلف حصوں سے شہادتوں کی وصولی کے بعد یہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر اُمتِ مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ    گیا، جبکہ سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے بعد مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران لاکھوں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔

Exit mobile version