اسلام آباد: پاکستان نے ایک نیا نوٹم جاری کیا ہے جس میں بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹم کے مطابق بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود تمام بھارتی فوجی اور سول رجسٹرڈ طیاروں کے لیے 23 مارچ تک بند رہے گی۔
حکام کے مطابق یہ پابندی پہلے سے نافذ تھی جسے اب مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔
نوٹم نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی تمام ہندوستانی رجسٹرڈ یا آپریٹ ہونے والے طیاروں پر لاگو ہوگی، جبکہ اس سلسلے میں مزید ہدایات ایوی ایشن حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی ٹریفک اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے 23 مئی کو پہلی بار بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی جس کے بعد اب تک فضائی حدود بند ہے۔
او سی پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق، 23 مارچ تک ہندوستان کے تمام فوجی اور سول رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود بند رہے گی۔ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے ہندوستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
