پاکستان تازہ ترین

کراچی میں گیس دھماکہ: 10افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی میں گیس دھماکہ: 10افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: سولجر بازار گل رانا کالونی میں گیس لیکج کے باعث تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

حادثہ گلی نمبر 05 کے قریب آغا خان سکول کے علاقے میں پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز اور رضاکار زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کرنے میں مصروف تھے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ محمد ریاض اور 10 سالہ نازیہ شامل ہیں جب کہ ایک اور شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ زخمیوں میں 6 سالہ زین العابدین، 40 سالہ کامران، 50 سالہ وکیہ، 14 سالہ بلاول، 8 سالہ بھورا، 6 سالہ عدنان، 6 سالہ ریاض، 25 سالہ تسلیم، 8 سالہ سبحان اور 60 سالہ شاہ شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں تاکہ امدادی کارروائیاں متاثر نہ ہوں۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصراللہ عباسی کے مطابق عمارت کے ملبے میں مزید دو افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلنڈر دھماکے کی شدت سے عمارت متاثر ہوئی اور زمین بوس ہوگئی، جب کہ تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image