دبئی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی جانب سے اہم ایونٹس کی میزبانی بھارت سے دوسرے ملک کو دینے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے متبادل میزبان ممالک پر غور شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا ممکنہ طور پر آئی سی سی کے عالمی ایونٹس کا متبادل میزبان ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے بنگلہ دیش کی شرکت بھی متاثر ہوئی اور مستقبل میں بین الاقوامی ایونٹس میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے متبادل مقامات کی تلاش کی گئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مالیاتی پاور ہاؤس ہونے کی وجہ سے بھارت کو کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی دی گئی تھی تاہم اس فیصلے پر بھارت کے پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد نظرثانی کی جا رہی ہے۔
