خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کل پہلا روزے کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کل پہلا روزے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کل پہلا روزے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کل پہلا روزے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کل پہلے روزے کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ پورے ملک کے لیے ہوتا ہے تاہم خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں لوگ سعودی عرب کے ساتھ روزے رکھنے کا اعلان کر دیتے ہیں۔ماضی میں خیبر پختونخوا کے بعض قبائلی علاقوں میں دیکھا گیا ۔تاہم حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ پورے ملک میں ایک ساتھ روزہ رکھا جائے۔ لیکن پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی باجوڑ کے مختلف علاقوں میں کل (18 فروری) کو روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں،شمالی وزیرستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ مقامی کمیٹی کی جانب سے اعلان کردیا گیا جس کے مطابق تحصیل میر علی میں حیدر خیل کمیٹی نے کل روزہ ہوگا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 5 افراد کی شہادتوں کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا اور مساجد میں باقاعدہ اعلانات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کیا گیاہے جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

Exit mobile version