سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔ پہلا روزہ کل ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل بروز بدھ 18 فروری کو یکم رمضان المبارک اور پہلا روزہ ہو گا۔
آج رات مسجد الحرام اور مسجد نبویّ شریف سمیت خلیجی ممالک کی مساجد میں نماز تراویح ادا کی جائے گی۔
سعودی عرب میں 12 مقامات پر رمضان المبارک کا چاند دیکھا گیا۔ سعودی سپریم کورٹ نے تکنیکی نظام کے ذریعے تمام 12 مقامات کو آپس میں منسلک کر دیا تھا۔
سعودی فلکیاتی تنظیم نے سعودی عرب میں بدھ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔
دوسری جانب سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات سے ہو گا۔
قطر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، پہلا روزہ کل ہوگا
ٓآذربائیجان ،قازقستان ،کرغزستان ،ازبکستان میں یکم رمضان 19فروری کو ہوگی
جاپان اور انڈونیشیا میں یکم رمضان 19فروری بروز جمعرات ہوگی
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کے بعد افغانستامیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ افغانستان میں کل پہلا روزہ ہوگا، جبکہ آج رات کو نماز تراویح کا ااہتمام کیاجائے گا۔
