چنئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کینیڈا کی بیٹنگ جاری ہے۔
کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت اس کی بیٹنگ جاری ہے۔ میچ چنئی کے معروف اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط بولنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اتری ہے جبکہ کینیڈا کی کوشش ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور بورڈ پر سجایا جائے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم مقابلہ ٹورنامنٹ کے تناظر میں خاصی اہمیت رکھتا ہے۔
