رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا موسم Roze News
موسم

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرعرفان ورک نے کہا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، رمضان کے پہلے عشرے میں بارش کا بظاہر کوئی امکان نہیں۔ اسلام آباد میں پارہ 30 سے کم،سندھ اور جنوبی پنجاب میں 35 درجے تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں کل رات سے بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق کرم، بنوں، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بارش کا امکان ہے، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے جنوبی اور مغربی حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں ایک موسمی سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں بارش ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 اور 17 فروری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور گردونواح کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری کو کراچی، گوادر، پسنی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور سکھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Exit mobile version