پاک بھارت میچ اپ ڈیٹس: پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

پاک بھارت میچ اپ ڈیٹس: پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

پاک بھارت میچ اپ ڈیٹس: پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

پاک بھارت میچ اپ ڈیٹس: پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اہم مقابلے میں بھارت کے 176 رنز کے جواب میں پاکستان مشکلات کا شکار ہے اور اس پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور پہلے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے جس کے بعد اگلے اوور میں صائم ایوب صرف 6 رنز بنا کر بمراہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اسی اوور کی آخری گیند پر کپتان سلمان آغا بھی اونچی شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ تھما بیٹھے۔

آوٹ آف فارم سینئر بیٹر بابراعظم کا تجربہ بھی کام نہ آیا جو ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں‌ ناکام رہے اور 5 رنز بنا کر اکشاپٹیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے.

گرین شرٹس نے اب سے کچھ دیر قبل تک 11 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے ہیں۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

حیران کن طور پر سلمان علی آغا نے خود پہلا اوور کروایا اور ابھیشیک شرما کو صرف ایک رن پر چلتا کیا جس کے بعد ایشان کشن نے تلک ورما کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 27 گیندوں پر ففٹی بنائی۔

دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رنز میں اضافہ کر کے اسکور کو مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم 88 کے مجموعے پر ایشان کشن وکٹ گنوا بیٹھے۔

کپتان سوریا کمار یادو اور تلک ورما نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا اور پارٹنرشپ قائم کی جو خطرے کی علامت بننے لگی تو صائم ایوب نے 15 ویں اوور میں مسلسل دو گیندوں پر تلک ورما اور پانڈیا کی وکٹیں حاصل کر کے وقتی طور پر خطرے کو ٹال دیا۔

Exit mobile version