بلوچستان :ضلع واشک اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز واشک سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خصداراور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زائد مرتبہ زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔علاوہ ازیں سکھر، جیکب آباد، دادو اور میہڑسمیت دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
