پاک بھارت میچ سےقبل بابر اعظم کی ٹیم ٹاک وائرل ،جونیئر کھلاڑیوں کو کیا ہدایت دی؟جانیے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

پاک بھارت میچ سےقبل بابر اعظم کی ٹیم ٹاک وائرل ،جونیئر کھلاڑیوں کو کیا ہدایت دی؟جانیے

پاک بھارت میچ سےقبل بابر اعظم کی ٹیم ٹاک وائرل

پاک بھارت میچ سےقبل بابر اعظم کی ٹیم ٹاک وائرل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں شائقین کی توقعات بہت زیادہ ہو جاتی ہیں۔

کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ میچ نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز ہے۔


بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت کئی میچز کھیلے ہیں اور سیکھا ہے کہ میدان کے باہر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر توجہ دینے کے بجائے خود کو پر سکون رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا اپنا ہی جوش ہے، لیکن وہ اپنے جونیئرز کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ زیادہ پراعتماد رہیں اور تناؤ کا شکار نہ ہوں، کیونکہ یہ آپ کے لیے بہتر نتائج کا باعث بنتا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارت کے خلاف کئی اہم میچز میں شرکت کر چکے ہیں۔

انہوں نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی فائنل اور 2021 کے T20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Exit mobile version