عمران خان کی صحت کا معاملہ سنگین،اپوزیشن جماعتوں کا دھرنے کا اعلان،ارکان کو اہم ہدایت جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی صحت کا معاملہ سنگین،اپوزیشن جماعتوں کا دھرنے کا اعلان،ارکان کو اہم ہدایت جاری

عمران خان کی صحت کا معاملہ سنگین،اپوزیشن جماعتوں کا دھرنے کا اعلان

عمران خان کی صحت کا معاملہ سنگین،اپوزیشن جماعتوں کا دھرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی صحت کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے دھرنے کا اعلان کردیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں عمران خان کی صحت کے معاملے پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے تمام اراکین کو کل پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے اجلاس میں کہا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے تک دھرنا جاری رکھیں گے، کل نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو کل ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے بیان میں الزام لگایا تھا کہ حکومت نے جان بوجھ کر عمران خان کی بینائی چھین لی، جو انتقام سے آگے بڑھ کر دشمنی پر اتر آئی ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستانی عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے، حکومت کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتی گئی، پی ٹی آئی کے بانی کا علاج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ بینائی سے محروم ہوگئے، ہمیں پارلیمنٹ میں بتایا گیا کہ انہیں انجکشن لگایا گیا ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب پتہ چلا ہے کہ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے، حکومت کے پاس ایک یا دو دن کی تاخیر نہیں ہے، معاملات کو نمٹانا حکومت کی ذمہ داری ہے، بلیم گیم ختم ہونی چاہیے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

Exit mobile version