نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی ہاتھ ملانا اور گلے لگانا پڑے گا۔
پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان سمجھوتے کے بعد بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو سفارتی اور اسٹریٹجک طریقوں سے جیت لیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کمزور ہونے کے باوجود شرائط مانیں۔ یہ بھارت کی توہین ہے۔
بھارتی میڈیا نے حارث رؤف کے اشارے کا بھی حوالہ دیا۔
واضح رہے کہ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی کی پریس ریلیز کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا گروپ میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔
