سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کی کل 8 فروری آخری تاریخ ہے۔ وفاقی وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کے لئے اتوار آخر دن ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عازمین حج ویزا کے حصول کے لیے 8 فروری تک لازمی بائیو میٹرک کروا لیں۔
ملک بھر میں تمام سعودی تاشیر سینٹرز آج ہفتہ اور کل اتوار صبح 9 تا شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔یاد رہے کہ 8 فروری تک بائیو میٹرک نہ کرانے پر حج ویزا نہیں لگے گا۔
عازمین حج کیلئے اہم خبر، سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کی ڈیڈ لائن سامنے آ گئی

عازمین حج کیلئے اہم خبر، سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کی ڈیڈ لائن سامنے آ گئی