ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا، محمود اچکزئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا، محمود اچکزئی

ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا، محمود اچکزئی

ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا، محمود اچکزئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا کہ ہمارے اپنے اعمال کی وجہ سے ملک کے یہ حالات ہیں، ہم کسی کے خلاف نہیں، سوال یہ ہے کہ آئین کو فارغ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بھی ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ظلم کے خلاف ہم نے کھڑا ہونا ہے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک خطرناک دور سے گزر رہا ہے اور ڈوب رہا ہے، سیاسی جماعتیں معاہدہ کریں، لٹیروں کو سیاست سے الگ کردیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ وفد نے 8 فروری کو ہونے والے جلسے کو مؤخر یا ایسا وقت مقرر کرنے کی درخواست کی تاکہ دونوں پروگرام ایک دوسرے سے متاثر نہ ہوں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا تھا کہ جلسے کے انعقاد میں حکمت عملی طے کی جا رہی ہے تاکہ ملک بھر میں ہڑتال اور پہیہ جام کے پروگراموں پر اثر نہ پڑے۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہوں گے، اور ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں تاجی کھوکھر ڈیرے پر اجتماع سے خطاب کریں گے، جبکہ لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی بڑے مظاہرے متوقع ہیں۔

Exit mobile version