لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تاہم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے باوجود پاکستانی ٹیم بمشکل میچ جیت سکی۔
مڈل آرڈر میں عثمان خان سمیت سینئر بلے باز بابر اعظم، عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کی وجہ سے شکست کا خطرہ منڈلا گیا۔
بعد ازاں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین، صحافیوں اور دیگر مشہور شخصیات کی جانب سے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
کچھ ناقدین نے کپتان سلمان آغا سے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا اور کچھ نے بابر اعظم سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم 18 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز اور عثمان خان 2 گیندوں پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
