پہلی عالمی جنگ کی یادگار کے مسمار کرنے کا دعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن، سی ڈی اے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پہلی عالمی جنگ کی یادگار کے مسمار کرنے کا دعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن، سی ڈی اے

پہلی عالمی جنگ کی یادگار کے مسمار کرنے کا دعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن، سی ڈی اے

پہلی عالمی جنگ کی یادگار کے مسمار کرنے کا دعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن، سی ڈی اے

اسلام آباد:سی ڈی اے کا پہلی عالمی جنگ کی یادگار کی منتقلی سے متعلق وضاحتی بیان سامنے آ گیا ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ یادگار کی منتقلی تحفظ کے لیے ہے، مسماری نہیں، پہلی عالمی جنگ کی یادگار کو تحفظِ آثارِ قدیمہ کے اصولوں کے تحت منتقل کیا گیا ، اصل اینٹیں اور مواد محفوظ ہے، بعد میں دوبارہ تعمیر کی جائے گییادگار خستہ حالی کا شکار تھی، منتقلی سے بہتر نگہداشت ممکن ہوگی، محکمہ آثارِ قدیمہ سے مشاورت اور قانونی تقاضے مکمل کئے گئے ۔

سی ڈی اے کے مطابق قانونی وارث کی باقاعدہ رضامندی اور این او سی حاصل کر لی گئی، یادگار نادرن بائی پاس کے قریب نئے محفوظ مقام پر نصب کی جائے گی، تاریخی عمارتوں کی منتقلی عالمی سطح پر تسلیم شدہ عمل ہے، صوبیدار غلام علی کی پہلی عالمی جنگ کی خدمات اور ملٹری کراس کو خراجِ تحسین برقرارہے ، یادگار کی مسماری کا دعوی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے،فیک نیوز پھیلانے پر میڈیا کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Exit mobile version