بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا، مریم نواز پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا، مریم نواز

بھارتی بربریت نے’ جنت نظیر وادی‘ کو جیل میں تبدیل کر دیا، مریم نواز

بھارتی بربریت نے’ جنت نظیر وادی‘ کو جیل میں تبدیل کر دیا، مریم نواز

لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کشمیری عوام کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بربریت نے جنت جیسی وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کشمیر سے محبت ہر پاکستانی کے دل میں خون کی طرح دوڑتی ہے اور انہوں نے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر حق خودارادیت کی شمع کو زندہ رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ مظلوم کشمیری سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنا قانونی کردار ادا کرے، کیونکہ جب تک مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل نہیں نکالا جاتا، خطے میں پائیدار امن صرف خواب ہی رہ جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہیں گی اور انشاء اللہ جلد کشمیری عوام آزادی کا سورج دیکھیں گے۔

 

Exit mobile version