تازہ ترین

یوم یکجہتی کشمیر، افواج پاکستان کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل عہد کا اعادہ

یوم یکجہتی کشمیر، افواج پاکستان کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل عہد کا اعادہ

اسلام آباد:یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر افواج پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور ان کی جائز جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو ایک ناقابلِ تردید حق قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ مسلح افواج پاکستان کشمیری عوام کے عزم، قربانیوں اور حوصلے کو سلام پیش کرتی ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
عسکری قیادت نے واضح کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک منصفانہ اور پرامن حل کی متقاضی ہے۔
بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور بے گناہ شہریوں پر مظالم بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image