مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فروری کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2592 روپے 19 پیسے تھی۔

اسی طرح فروری کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 226 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جنوری میں ایل پی جی فی کلو 219 روپے 67 پیسے میں دستیاب تھی۔

قیمتوں میں اضافے سے صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Exit mobile version