دوسرا ٹی ٹوینٹی، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی کھیل Roze News
کھیل

دوسرا ٹی ٹوینٹی، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

دوسرا ٹی ٹوینٹی، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

دوسرا ٹی ٹوینٹی، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ میتھیو شارٹ نے 27 رنز بنائے، ان کے علاوہ مچل مارش نے 18 اور ٹراوس ہیڈ نے صرف 4 سکور بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب خان نے شاندار باولنگ کرواتے ہوئے آسٹریلیا کے تین تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ عثمان طارق نے 2 ، محمدنواز اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے جس میں کپتان سلمان آغا نےشاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان کی وکٹ گرنے کے باجود کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے آسٹریلوی بولرز کی دھلائی جاری رکھی۔صائم ایوب چھٹے اوور میں 11 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے پاور پلے میں 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔

بعد ازاں بابر اعظم 2 رنز بناکر ایڈم زیمپا کا شکار بن گئے تاہم کپتان سلمان علی آغا نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 25 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

یہ محمد حفیظ کی 23 گیندوں پر نصف سنچری کے بعد کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔

Exit mobile version