پاکستان تازہ ترین

55 سال کی سیاست کے بعد کنارہ کشی، غلام احمد بلور کا پشاور کو الوداع اور انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان

55 سال کی سیاست کے بعد کنارہ کشی، غلام احمد بلور کا پشاور کو الوداع اور انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان

بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ اے این پی رہنما نے بلور ہائوس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ پشاور چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں، مگر اپنی سیاست جاری رکھیں گے

غلام احمد بلور نے کہا کہ ’’اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔ میں نے اس ملک و قوم کے لیے 55 سال سیاست کی انہوں نے کہا کہ میں نے اس ملک و قوم کے لیے 55 سال سیاست کی لیکن اسٹیبلشمنٹ کو شاہد نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے مجھے تین بار ہرایا گیا،

انہوں نے ملکی سیاسی اور معاشی حالات پر بھی گہری تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ’’ہمارے ملک نے بھارت کو جنگی میدان میں تو شکست دی، لیکن معاشی میدان میں ہم پیچھے ہیں۔ اس حوالے سے حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سنجیدہ سوچنا ہوگی۔‘‘

بلور نے 18ویں ترمیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ لوگ اسے صرف بکواس کہتے ہیں، لیکن انہیں معلوم نہیں کہ یہ قرارداد مقاصد کی طرح ہے۔ اگر اسے چھیڑا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔‘‘

سابق وفاقی وزیر نے اپنی نشست پر پارٹی کی جانب سے انتخابی امیدوار کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ وہ ایک مضبوط پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں، لیکن اپنی جڑوں سے وابستہ رہیں گے۔ ’’میں پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، مگر اسی مٹی میں دفن ہوں گا۔ انتخابی سیاست سے دستبردار ہوں، مگر سیاست نہیں چھوڑ رہا۔ ایسے حالات میں پشاور میں اکیلا نہیں رہ سکتا، اس لیے اسلام آباد منتقل ہورہا ہوں۔‘‘

اس پریس کانفرنس سے واضح ہوتا ہے کہ غلام احمد بلور نے طویل سیاسی سفر کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ہے، مگر ملکی سیاسی معاملات اور اپنی پارٹی سے وابستگی جاری رکھیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image