کراچی:ال نینا اور لانینا بحرالکاہل کی اتھاہ گہرائیوں اورٹھاٹھیں مارتے سمندرسے جڑی موسمیاتی اصطلاحات ہیں جو پاکستان سے ہزاروں میل دوری کے باوجود شدید گرمی، سخت سردی، بارشوں کی کمی اورتباہ کن سیلابوں کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ال نینا سمندرکے زیادہ درجہ حرارت جبکہ لانینا سمندرکے سرد ہونیکی علامت ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اورپلیٹ فارمز پر صارفین نے کراچی سمیت ملک بھرمیں سردی کی لہر اوربرفباری کولانینا کے متحرک ہونا قراردیا، محکمہ موسمیات نے اس تاثرکی نفی کردی۔
موسم سرمامیں متحرک لالینا بارشوں کا راستہ روک دیتی ہے، ملک میں حالیہ بارشیں اس بات کی علامت ہے کہ لالینا کمزورہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹروترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم نے کہا ہے کہ آج کل مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرخبرداریہ عام سردی نہیں ہے اورکیا آپ لانینا سے واقف ہے؟پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جوعالمی موسمیاتی نظام میں معمولی سی تبدیلی سے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، بحرالکاہل میں پیدا ہونیوالے دو موسمی مظاہرے ال نینا اورلانینا بظاہر ہزاروں میل دورہیں، مگران کے اثرات پاکستان میں شدید گرمی، سخت سردی، بارشوں کی کمی اورتباہ کن سیلابوں کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔
تازہ ترین
پاکستان میں سردی کی لہر اوربرفباری ’’لانینا‘‘ کا متحرک ہونا قرار
- by web_desk
- جنوری 28, 2026
- 0 Comments
- 54 Views
- 2 ہفتے ago

Leave feedback about this