تازہ ترین

امریکی بحری بیڑے کی آمد کے بعد ایران سے معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ

امریکی بحری بیڑے کی آمد کے بعد ایران سے معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیووا میں میڈیا سے گفتگو اور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران، معیشت، سرحدی سیکیورٹی اور آئندہ انتخابات سے متعلق کئی سنسنی خیز دعوے کیے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے اور جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا گیا۔
ایران میں کی گئی فوجی کارروائی کے دوران کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا اور امید ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں تیل کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ان کے مطابق ہزاروں جرائم پیشہ اور غیرقانونی افراد کو امریکا سے واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ امریکی فوج کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image