ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان بنگلہ دیش کو اکسا رہا ہے ، بھارت کی ہرزہ سرائی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان بنگلہ دیش کو اکسا رہا ہے ، بھارت کی ہرزہ سرائی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان بنگلہ دیش کو اکسا رہا ہے ، بھارت کی ہرزہ سرائی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان بنگلہ دیش کو اکسا رہا ہے ، بھارت کی ہرزہ سرائی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بنگلہ دیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر الزامات لگا دیئے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش کھیلے اور ہم نے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، اسلئے بنگلہ دیش کی اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔

انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کرکے بنگلہ دیش کو اکسا رہا اور بنگلہ دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Exit mobile version