سابق ایم این اے مولانا محمد یوسف انتقال کرگئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

سابق ایم این اے مولانا محمد یوسف انتقال کرگئے

سابق ایم این اے مولانا محمد یوسف انتقال کرگئے

سابق ایم این اے مولانا محمد یوسف انتقال کرگئے

جے یوآئی کے سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا محمد یوسف انتقال کرگئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا محمدیوسف چنددنوں سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے، مولانا قاری محمدیوسف کی نمازجنازہ 3بجے جامعہ اشاعت الاسلام بٹگرام میں ادا کی جائے گی۔

قاری محمد یوسف 2 بار جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ مولانا محمدیوسف 2002ء اور 2013ء کے الیکشن میں بٹگرام سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، مولاناقاری محمدیوسف دارالعلوم اشاعت الاسلام کے مہتتم بھی تھے۔

Exit mobile version