ہسپتالوں کے وارڈز میں چوہوں کے بعد کتوں کے ڈیرے دنیا Roze News
دنیا

ہسپتالوں کے وارڈز میں چوہوں کے بعد کتوں کے ڈیرے

ہسپتالوں کے وارڈز میں چوہوں کے بعد کتوں کے ڈیرے

ہسپتالوں کے وارڈز میں چوہوں کے بعد کتوں کے ڈیرے

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ہسپتال میں وارڈ کے اندر مریضوں کے بستروں پر کتوں کو سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے نے ہسپتال میں صفائی، حفظانِ صحت اور مریضوں کی سلامتی سے متعلق شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تین کتے وارڈ کے ایک بستر پر آرام کر رہے ہیں۔ ایک اور کتا ایک مریض کے پاؤں کے قریب موجود ہے، اسی وارڈ میں متعدد مریض زیرِ علاج بھی ہیںغلاظت سے بھری مسلسل سامنے آتی ویڈیوز نے ایک بار پھر بھارت کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور انتظامی ذمہ داریوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ چند دن پہلے یہاں مریضوں کے وارڈ میں چوہے گھومتے نظر آئے تھے اب کتے آرام فرما رہے ہیں۔ کیا بی جے پی کے رہنما اور وزرا ان ہسپتالوں میں اپنا یا اپنے اہلِ خانہ کا علاج کروائیں گے؟ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آ چکی ہے جس میں آکسیجن سلنڈر کی پائپوں پر چوہوں کو دوڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Exit mobile version