آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا ہے آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا، اس لیے دونوں کا ہو جائے تو بہتر ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ جے یو آئی کہہ رہی ہے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن نواز شریف کے کہنے پر ہوا؟
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن اسپیکر کی صوابدید ہے جو انہوں نے کر دیا، ہماری کوشش تھی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہو جس نے بھی کروایا بہتر ہوا، میرے خیال میں نوٹیفکیشن اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا اور ہم ان کے مشکور ہیں۔

 

Exit mobile version