پاکستان تازہ ترین

دوستی اور شفایابی کا پیغام! ملائیشیا کے وزیراعظم نے ہسپتال پہنچ کر سابق افغان وزیراعظم کی عیادت کی

دوستی اور شفایابی کا پیغام! ملائیشیا کے وزیراعظم نے ہسپتال پہنچ کر سابق افغان وزیراعظم کی عیادت کی

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اپنے ملک میں زیر علاج افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی اسپتال میں عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گلبدین حکمت یار علاج کے لیے ملائیشیا پہنچے تھے، اور آج وزیراعظم انور ابراہیم نے اسپتال پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست کی عیادت کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات ان کے لیے انتہائی اہم اور جذباتی لمحہ تھا۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم انور ابراہیم نے اسپتال میں گلبدین حکمت یار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’مجھے اپنے دیرینہ دوست اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کا موقع ملا، جو اس وقت ملائیشیا میں علاج کروا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں شفا عطا فرمائے اور ان کے تمام طبی معاملات میں آسانی پیدا کرے۔‘‘

یہ ملاقات دوستی اور ہمدردی کا مظاہرہ تھی، جس میں وزیراعظم نے سابق افغان رہنما کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو یادگار بنایا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image