شہری تیاری کر لیں! ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

شہری تیاری کر لیں! ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

شہری تیاری کر لیں! ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

شہری تیاری کر لیں! ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے، کیونکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، اور دیگر شہروں میں بھی بارش اور برفباری کی وارننگ جاری کی ہے۔

پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان:
مری اور گلیات میں برفباری کی توقع ہے، جبکہ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں موسم کی شدت:
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگا۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے، جبکہ 21 سے 23 جنوری کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان ہے۔ شمالی و وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور ژوب، ہرنائی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔ خضدار، پنجگور، کیچ، گوادر اور لسبیلہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شمالی اور وسطی پاکستان:
18 سے 20 جنوری کے دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ 20 سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں خطرناک موسم:
پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلیات، چترال، دیر، سوات اور کالام میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال سے خبردار رہیں، سڑکوں پر احتیاط کریں اور ممکنہ برفباری اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Exit mobile version