ایران کے مسئلے کا پُر امن حل چاہتے ہیں، پاکستان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایران کے مسئلے کا پُر امن حل چاہتے ہیں، پاکستان

ایران کے مسئلے کا پُر امن حل چاہتے ہیں، پاکستان

ایران کے مسئلے کا پُر امن حل چاہتے ہیں، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے مسئلے کا پُر امن حل چاہتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ پاکستان کی ایران کی صورتحال پر نظر ہے اور ہم ایران کے مسئلے کا پُر امن حل چاہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا حامی ہے اور امید ہے کہ ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے امیگریشن ویزا پراسس پر پابندی کی رپورٹ دیکھی ہے۔ وہ اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کر رہا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ امریکا کا اندرونی امیگریشن عمل ہے۔

طاہر حسین اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام کا پابندی سے متعلق بیان مختصر ہے۔ معاملے پر مکمل معلومات کیلیے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتتر خارجہ نے کہا کہ صومالیہ کی خود مختاری پر حملہ نا قابل قبول ہے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان نے صومالی لینڈ سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا اور اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی۔

Exit mobile version