پاکستان تازہ ترین صحت

غریب کی امید، بیمار کی ڈھال! صحت کارڈ نے 11 ماہ میں 10 لاکھ سے زائد زندگیاں بدل دیں

غریب کی امید، بیمار کی ڈھال! صحت کارڈ نے 11 ماہ میں 10 لاکھ سے زائد زندگیاں بدل دیں

خیبر پختونخوا میں جاری صحت کارڈ پروگرام نے مالی رکاؤٹوں کو ختم کرتے ہوئے عوامی سطح پر ایک حقیقی سماجی انقلاب برپا کر دیا ہے۔ حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق صرف 11 ماہ کے دوران تقریباً 10 لاکھ شہریوں نے اس پروگرام کے ذریعے مفت علاج حاصل کیا، جس سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 31 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کی طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس رقم کا سب سے بڑا حصہ دل، کینسر اور دیگر جان لیوا اور پیچیدہ بیماریوں کے علاج پر خرچ ہوا، جہاں مہنگے اور طویل علاج کیلئے 23 ارب روپے سے زیادہ اخراجات کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 4 لاکھ مریضوں نے معمولی اور سادہ علاج کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا، جبکہ زیادہ تر مریضوں کا علاج سرکاری ہسپتالوں میں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں 6 لاکھ 92 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا، جبکہ نجی شعبے کے ہسپتالوں میں 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کی دیکھ بھال ممکن بنائی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صحت کارڈ سے فائدہ اٹھانے والے افراد میں خواتین کی تعداد زیادہ رہی، تاہم مجموعی اخراجات میں خواتین اور مردوں کے درمیان نمایاں فرق نہیں پایا گیا۔ بیماریوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ رقم دل کے علاج پر خرچ ہوئی، جو 8 ارب 16 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

صحت کارڈ پروگرام کے ذریعے نہ صرف غریب اور ضرورت مند شہریوں کو فوری علاج کی سہولت فراہم ہوئی بلکہ یہ صوبے میں صحت کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پروگرام عوامی اعتماد میں اضافے اور صحت کے شعبے میں مثبت سماجی تبدیلی کا ایک اہم اقدام ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image