سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں

سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں

سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں

سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی دیوان نے شہزادی کے انتقال کا باضابطہ اعلان کیا۔ جس کے مطابق شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز کا انتقال مملکت سے باہر ہوا۔
شہزادی کی نماز جنازہ بدھ 14 جنوری کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ شاہی دیوان نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سعودی شاہی خاندان کو ایک اور صدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ بھی ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی تھی۔ اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

Exit mobile version