پاکستان

ریاست جموں کشمیر ناقابل تقسیم وحدت حصے بخرے نہیں ہونے دینگے۔ عنصر لیاقت

جو قو تیں سمجھتی ہیں تقسیم کے ایجنڈے کو کامیاب کرینگی وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، وحدت کیلئے جان کی بازی دیدیں گے۔ ڈپٹی آرگنائزرJKNSF
کشمیری عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، مشترکہ جدو جہد ریاست کو پارہ پارہ ہونے سے بچا سکتی ہے عنصر لیاقت
JKNSF کےڈپٹی آرگنائزرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر نا قابل تقیسم وحدت ہے جسے کسی صورت پارہ پارہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جو قوتیں یہ سمجھ رہی ہیں کہ وہ تقسیم کشمیر کے کسی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچادیں کی وہ نادانی کاشکار ہیں۔ تمام کشمیری اپنی جان کی بازی دیدیں گے لیکن اپنی ریاست کی تقسیم قبول نہیں کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جدو جہد قومی آزادی خود مختاری کے لیےہے اس لئے ہماری عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ آزادی کی جدو جہد میں عوام و سیاسی قائدین کا اپنا جموں و کشمیر کی وحدت پر ایمان رکھتے ہیں جس پر کسی قسم کی سودا بازی ممکن نہیں ہے۔ JKNSF کےڈپٹی آرگنائزرنے مزیدکہا کہ ہندوستان اپنے زیر انتظام کشمیر پر اعلانیہ قبضہ جما چکا ہے جب کہ عوام پاکستان وہی کام غیر اعلانیہ سر انجام دے رہا ہے۔ بھلا کیسے ممکن ہے کہ ہم اپنی ہزاروں سالہ تاریخ کو یوں مسخ ہونے دیں۔ کشمیری عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ، اگر ہماری ریاست جموں و کشمیر کے حصے بخرے کیے گئے تو دنیا میں امن باقی نہیں رہے گا۔JKNSF کےڈپٹی آرگنائزر عنصر لیاقت نے تمام آزادی پسند عوام و قائدین سے اپیل کی کہ یہ وقت اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھنے کا ہے۔ اس وقت مشترکہ جدو جہد ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم اپنے وطن کی وحدت کو پارہ پارہ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ اگر ریاستی عوام و قائدین اس وقت بھی منتشر رہے تو ہماری ریاست و سیاست کو ایسا نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا جس کا ازالہ کسی طور ممکن نہیں ہو سکے گا

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image