وزیراعلیٰ کے پی اپنے وفد کے ہمراہ کراچی کے دورے پر آ رہے ہیں پی ٹی آئی اس موقع پر باغ جناح میں جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور کے بعد اب ایک وفد کے ہمراہ کراچی کا دورہ کرنے والے ہیں۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے 11 جنوری کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے پی کے دورہ کراچی کے موقع پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس کی وجہ سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی عوامی اجتماع کے لیے متبادل آپشنز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت شہر بھر سے کارکنوں اور عوامی قافلوں کو مزار قائد کے اطراف بلایا جائے گا۔ذرائع نے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد عوام سے خطاب کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت مل گئی؟

پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت مل گئی؟