پاکستان تازہ ترین

بشریٰ بی بی کو درکارضروری سامان جیل کے اندر پہنچ گیا

بشریٰ بی بی کو درکارضروری سامان جیل کے اندر پہنچ گیا

اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی کو درکار ضروری سامان جیل کے اندر پہنچ گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل ضروری سامان لے کر آج اڈیالہ جیل گئے۔ جیل حکا م نے وکیلوں سے سامان وصول کر کے بشریٰ بی بی کو پہنچا دیا۔ وکیل رائے سلمان نے بتایا کہ وہ اپنے ہمراہ بشریٰ بی بی کےلیے گرم کپڑے، کمبل اور خشک میوہ جات اڈیالہ جیل لے کر گئے تھے۔ جیل حکام نے یہ تمام سامان بشریٰ بی بی کو پہنچا دیا ہے۔ جیل انتظامیہ کو بشریٰ بی بی کےلیے جو سامان دیا گیا اس میں ڈرائی فروٹ کے ساتھ دو پپیتے، دو پائن اپیل، دو درجن دیسی انڈے اور دو درجن مالٹے بھی ہیں۔ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کےلیے وکیل رائے سلمان کی لائی گئی تمام اشیاء وصول کرلی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image