سونے کی قیمت میں اضافہ! ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں اضافہ! ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

سونے کی قیمت میں اضافہ! ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

سونے کی قیمت میں اضافہ! ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9ہزار 2سو روپے کا بڑا اضافہ ، عالمی منڈی میں 92ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4424ڈالر پر آگیا

تفصیلات کے مطابق مقامی اور عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 888 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 267 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 23 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 92 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 424 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی رجحانات یہی رہے تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ خارج از امکان نہیں، جس سے زیورات کی خرید و فروخت مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version