پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ ’’تیمور ویپن سسٹم‘‘کا کامیاب تجربہ کر لیا
پاک فضائیہ نے قومی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ ملکی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تیمور ایئر لانچ کروز میزائل جدید ترین نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور یہ انتہائی کم اونچائی پر پرواز کر سکتا ہے۔ میزائل دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو مؤثر طریقے سے چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 600 کلومیٹر تک زمینی اور سمندری اہداف کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی خود کفالت اور جدید اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس شاندار کامیابی پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پورے عملے کو مبارکباد دی اور ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
ایئر چیف نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی قومی دفاعی استعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کے خلاف ہماری استعداد کو بھی نمایاں طور پر بڑھاتی ہے۔

Leave feedback about this