پاکستان تازہ ترین

نئے سال پر بڑی خوشخبری؟ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع

نئے سال پر بڑی خوشخبری؟ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع

عوام کیلئے خوشخبری!پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع، حکومت حتمی اعلان سے پہلے ورکنگ پیپر تیار کر چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز تیار کر لی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے 60 پیسے کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارشات کی گئی ہیں۔ ابتدائی ورکنگ پیپر تیار ہو چکا ہے اور اوگرا اسے حکومت کو بھیجے گی، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر نئے سال پر کسی قسم کے اضافی لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے گئے تو عوام کو اس فیصلے سے براہِ راست ریلیف ملے گا۔ وزارت پٹرولیم حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی تاکہ نئی قیمتیں نافذ العمل ہو سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف عوام کو مالی ریلیف ملے گا بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ نئے سال پر عوام کی جیب پر بوجھ کم ہونے کی توقع کے ساتھ اس خبر کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image