سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ؟ فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ؟ فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ؟ فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ؟ فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے سستا، عالمی منڈی میں بھی گراوٹ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے پر پہنچ گیا۔ یہ کمی ملک میں مسلسل دوسرے روز دیکھی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کی توجہ سونے کی قیمتوں کی جانب بڑھی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 114 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی 145 روپے کم ہوکر 7 ہزار 930 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 107 ڈالر سستا ہوکر 4,371 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملکی مارکیٹ میں بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس کا براہِ راست اثر صرافہ مارکیٹ اور سرمایہ کاروں پر پڑتا ہے۔

Exit mobile version