پاکستان تازہ ترین

سیاست میں نئے رخ کی نوید! حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت اور رابطہ

سیاست میں نئے رخ کی نوید! حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت اور رابطہ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بارے بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، اور فریقین میں ان ڈائریکٹ رابطہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس سے ملکی سیاست میں نیا رخ آنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ان ڈائریکٹ رابطے ہوئے ہیں، جو مستقبل میں باقاعدہ مذاکرات کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے نامزد اپوزیشن لیڈر اور تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ایک مشترکہ دوست کے ذریعے وفاقی وزیر کا پیغام پہنچایا ہے۔ اس پیغام میں بتایا گیا کہ حکومت اپنے اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد اپوزیشن سے باقاعدہ مذاکرات کے لیے رابطہ کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا ہے اور سینئر سیاستدان آج اسپیکر کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کر دیں گے۔ اس کے بعد محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر باقاعدہ طور پر نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حکومتی مشاورت سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور دونوں طرف سے تعلقات میں بہتری کے امکانات روشن ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی، جس کا مقصد سیاسی اختلافات کو حل کرنے اور پارلیمانی امور میں توازن پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔

سیاست کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت آئندہ چند دنوں میں ملکی سیاسی منظرنامے پر اثر ڈال سکتی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان تعلقات میں نرمی کے امکانات بڑھا سکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image