انڈے خراب ہیں یا محفوظ؟ جانچنے کا آسان طریقہ جانیے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

انڈے خراب ہیں یا محفوظ؟ جانچنے کا آسان طریقہ جانیے

انڈے خراب ہیں یا محفوظ؟ جانچنے کا آسان طریقہ جانیے

انڈے خراب ہیں یا محفوظ؟ جانچنے کا آسان طریقہ جانیے

انڈے بظاہر تازہ اور خراب دونوں حالتوں میں یکساں نظر آ سکتے ہیں، اس لیے استعمال سے پہلے ان کی جانچ کرنا نہایت ضروری ہے۔

غذائیت سے بھرپور اور روزمرہ خوراک کا اہم حصہ ہونے کے ناطے، خراب یا آلودہ انڈے صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انڈوں میں بعض اوقات ممنوعہ اینٹی بائیوٹک مادہ نائٹروفیوران موجود ہو سکتا ہے، جس کا طویل عرصے تک استعمال متعدد صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے، اسی لیے انڈوں کی تازگی اور معیار جانچنا بے حد اہم ہے۔

ذیل میں انڈوں کی حفاظت اور تازگی جانچنے کے 7 آسان گھریلو طریقے پیش کیے جا رہے ہیں۔

پانی میں ڈال کر جانچ

ایک برتن میں ٹھنڈا پانی بھریں اور انڈہ اس میں ڈالیں، اگر انڈا نیچے جا کر سیدھا بیٹھ جائے تو یہ بالکل تازہ ہے، اگر نیچے جا کر کھڑا ہو جائے تو پرانا مگر استعمال کے قابل ہے اور اگر پانی میں تیرنے لگے تو خراب ہے، جسے فوراً ضائع کر دینا چاہیے۔

سونگھ کر جانچ

انڈے سے بدبو آ رہی ہو تو اسے ہرگز استعمال نہ کریں، خراب انڈے سے تیز اور ناگوار بدبو پیدا ہوتی ہے۔

چھلکے کا معائنہ

انڈے کے چھلکے میں دراڑ، چپچپاہٹ یا پھپھوندی کی موجودگی خراب ہونے کی علامت ہے۔

انڈے کو ہلا کر آواز سنیں

انڈے کو کان کے قریب لے کر ہلائیں، اگر آواز نہ آئے تو انڈہ تازہ ہے اور اگر اندر سے پانی جیسی آواز آئے تو انڈہ پرانا ہو چکا ہے۔

توڑنے کے بعد جانچ

تازہ انڈے کی زردی گول اور اس کی جھلی مضبوط ہوتی ہے جبکہ سفیدی گاڑھی اور یکساں ہوتی ہے، اگر رنگ یا شکل غیر معمولی ہو تو انڈہ ضائع کر دیں۔

تاریخ چیک کریں

فارم ہاؤس یا سپر مارکیٹ سے خریدے گئے انڈوں پر اسٹامپ اور تاریخ موجود ہوتی ہے، میعاد ختم ہونے کی تاریخ ضرور دیکھیں اور انڈے فریج میں محفوظ رکھیں۔

روشنی سے جانچ

اندھیرے کمرے میں موبائل کی روشنی انڈے پر رکھیں، تازہ انڈے میں روشنی زیادہ گزر جاتی ہے جبکہ پرانے انڈے میں اندرونی حصہ دھندلا نظر آتا ہے۔

Exit mobile version