گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کیا کسی سزا یافتہ کو احتجاج کے ذریعے رہا کروایا جا سکتا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سزا یافتہ ہیں۔انہوں نے مزید سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے، بشریٰ بی بی غیر سیاسی کیسے ہو سکتی ہیں؟ ڈی چوک ریلی میں کون شامل تھا؟ کیا بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں میں ملوث نہیں تھیں؟
گورنر نے اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے بھی اپیل کی کہ وہ صوبے کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے جاری آپریشنز کی حمایت کریں، کیونکہ امن کے قیام سے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تاڑ کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا ختم ہونے کے بعد یہ سزا شروع ہوگی۔
پاکستان
تازہ ترین
عمران خان اور بشریٰ بی بی سزا یافتہ، احتجاج سے کیسے رہائی ہو سکتی ہے؟ فیصل کریم کنڈی
- by web_desk
- دسمبر 21, 2025
- 0 Comments
- 38 Views
- 2 دن ago

Leave feedback about this