ایران اور پاکستان سے کتنے لاکھ افغان مہاجرین واپس لوٹے؟ یو این ایچ سی آر رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایران اور پاکستان سے کتنے لاکھ افغان مہاجرین واپس لوٹے؟ یو این ایچ سی آر رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا

ایران اور پاکستان سے کتنے لاکھ افغان مہاجرین واپس لوٹے؟ یو این ایچ سی آر رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا

ایران اور پاکستان سے کتنے لاکھ افغان مہاجرین واپس لوٹے؟ یو این ایچ سی آر رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا

یو این ایچ سی آر رپورٹ!ایران اور پاکستان سے 28 لاکھ افغان مہاجرین واپس افغانستان، انسانی حقوق کے خدشات۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی تازہ سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2025 کے دوران ایران اور پاکستان سے کم از کم 28 لاکھ افغان مہاجرین افغانستان واپس بھیجے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایران سے 18 لاکھ اور پاکستان سے 9 لاکھ 30 ہزار افغان شہری ملک بدر کیے گئے، جن میں سے مجموعی طور پر 67 فیصد واپسی زبردستی کرائی گئی۔

ادارے نے بتایا کہ ایران اور پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ واپسی جولائی میں ہوئی، جب ایران سے بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے دوران تقریباً 3 لاکھ 73 ہزار افغان مہاجرین نکال دیے گئے۔

یو این ایچ سی آر نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ طالبان کے زیر انتظام افغانستان میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال کے باعث واپس آنے والے افراد، خصوصاً خواتین اور بچیاں، سنگین تحفظاتی خطرات کا سامنا کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تحفظ کے خدشات کے باوجود تاجکستان سے بھی افغان مہاجرین کی بے دخلی جاری رہی، جہاں سے رواں سال کم از کم 1,700 افغان شہری ملک بدر کیے گئے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے نے انتباہ کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر زبردستی واپسیاں افغانستان کی پہلے سے نازک انسانی صورتحال پر مزید دباؤ ڈال رہی ہیں اور ان مہاجرین کی زندگی اور تحفظ کے لیے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

Exit mobile version