سمیر منہاس کا بھارتی باؤلرز پر لاٹھی چارج، 172 رنز کی طوفانی اننگز، بہترین پلیئر قرار کھیل Roze News
کھیل

سمیر منہاس کا بھارتی باؤلرز پر لاٹھی چارج، 172 رنز کی طوفانی اننگز، بہترین پلیئر قرار

سمیر منہاس کا بھارتی باؤلرز پر لاٹھی چارج، 172 رنز کی طوفانی اننگز، بہترین پلیئر قرار

سمیر منہاس کا بھارتی باؤلرز پر لاٹھی چارج، 172 رنز کی طوفانی اننگز، بہترین پلیئر قرار

پاکستانی اوپننگ بلے باز سمیر منہاس نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹائٹل میچ میں انہوں نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 17 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

سمیر کی اس شاندار اننگز نے پاکستان کو مضبوط بنیاد فراہم کی اور بھارتی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کر دیں۔

یہ اننگز ان کے لیے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا موقع ثابت ہوئی، انہوں نے 71 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور اس سے قبل ملائیشیا کے خلاف 177 رنز کی دھواں دار اننگز بھی کھیلی تھی۔

سمیر منہاس کی ٹورنامنٹ میں یہ دوسری سنچری تھی اور انہوں نے اس اننگز کے ذریعے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 میں 400 رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

اس شاندار کارکردگی کے باعث سمیر منہاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور ایشیا کپ 2025 کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں بھی ناقابل شکست 69 رنز بنائے جس سے پاکستان کی فائنل میں کامیابی کی راہ ہموار ہوئی۔

Exit mobile version