پاکستان تازہ ترین

حج 2026، سعودی عرب کی ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی؛ چھٹی منسوخ کرنے کی درخواست

حج 2026، سعودی عرب کی ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی؛ چھٹی منسوخ کرنے کی درخواست

وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ آج اور کل ملک بھر میں پاسپورٹ آفسز کھلے رکھے جائیں اور اس معاملے کو انتہائی اہم سمجھا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، اور متعلقہ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں کیونکہ حج میں فرائض سر انجام دینے والے ویلفیئر سٹاف کے پاسپورٹ تاحال نہیں بن سکے ہیں۔
درخواست پر مبنی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں تعیناتی کے لیے ویلفیئر سٹاف کے پاسپورٹس 21 دسمبر تک مسار ایپ پر اپ لوڈ کرنا لازم ہے، اس لیے حج میڈیکل مشن کے 268 اراکین کے پاسپورٹس فوری جاری کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے سعودی ڈیڈ لائن پوری کرنے کے لیے پاسپورٹ دفاتر کی ہفتہ وار تعطیل معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image