وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے منشیات فروشوں سے روابط کے اہم شواہد سامنے آگئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے منشیات فروشوں سے روابط کے اہم شواہد سامنے آگئے

16 دسمبر 2025 کو وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے سینٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا

دورہ سیکیورٹی سسٹم کے افتتاح کے نام پر کیا گیا، اصل مقاصد مختلف نکلے۔

جیل دورے کی منصوبہ بندی سی ایم کے قریبی ساتھیوں نے کی، ذرائع

وزیراعلی کے فرنٹ مین ہادی آفریدی اور خرم خان دورے کے مرکزی کردار

خرم خان جیلوں کو سامان سپلائی کرنے والی “سیونتھ سیز” کمپنی کے شیئر ہولڈر نکلے، ذرائع

کمپنی پر نیلامی کے عمل میں ہیرا پھیری کے سنگین الزامات

خرم خان 9 مئی کے قیدیوں کو موبائل فون فراہم کرنے میں بھی ملوث رہے، ذرائع

پشاور جیل میں بدنام منشیات فروش صدیق اور عبدالخالق آفریدی قید ہیں

یہ دونوں منشیات فروش سہیل آفریدی کے بڑے الیکشن فنانسر رہے ہیں

صدیق آفریدی نے انتخابی مہم پر مبینہ طور پر 5 کروڑ خرچ کیے، ذرائع

وزیرِ اعلیٰ کے بھائی عامر آفریدی کا قیدی عبدالخالق کے لیے جیل حکام پر دباؤ

سہیل آفریدی نے 9 مئی کے قیدیوں سے ملاقات کا مطالبہ کیا

ملاقات میں صدیق اور عبدالخالق آفریدی کو بھی شامل کیا گیا

دونوں مجرمان افتتاحی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ موجود

وزیرِ اعلیٰ کا صدیق اور عبدالخالق کی پیرول پر رہائی کا مطالبہ، ذرائع

افتتاحی تقریب سابق وزیرِ اعلیٰ کے دور کے میں کئے جا چکے تھے

جیل حکام نے دورے کی کوئی سفارش نہیں کی تھی۔

Exit mobile version