9 مئی کیس؛ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری پاکستان Roze News
پاکستان

9 مئی کیس؛ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

لاہور:

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا۔

عدالت نے مجموعی طور پر 13 ملزمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 9 ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا۔ شاہ محمود قریشی بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔

 

عدالت نے دوران اشتہاری قرار دیے گئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ اشتہاری قرار پانے والوں میں فاروق انجم، حبیب احمد، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔

Exit mobile version