تازہ ترین

یو این رپورٹ پاکستان کے موقف کی فتح، بھارت کو معافی مانگنا پڑیگی: بلال اظہر کیانی

یو این رپورٹ پاکستان کے موقف کی فتح، بھارت کو معافی مانگنا پڑیگی: بلال اظہر کیانی

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح طور پر درج ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے، یہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کو پاکستان سے معافی مانگنا پڑیگی۔بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر مضبوط اور ٹھوس مقدمہ لڑا جس کے نتیجے میں مئی سے لے کر آج تک عالمی سطح پر پاکستان کے مقف کی گواہی دی جا رہی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی فتح کا ثمر ہے۔
یو این رپورٹ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور ملکی دفاع کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور اب اسے یو این قراردادوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔
پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے اور ہم پہلے دن سے کہتے آ رہے ہیں کہ خطے میں جارحیت کرنے والا ملک بھارت ہے، پاکستان کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کیے جا سکتے۔پاکستان نے جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کی جبکہ پاکستان گزشتہ چھ ماہ سے سفارتی سطح پر مسلسل مضبوط پوزیشن پر آ رہا ہے جس کا اعتراف اب عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image