جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے

جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے

جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے

پاکستان کے عظیم بیٹر جاوید میانداد  دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے۔

 

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاوید میانداد کو دل کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، بعدازاں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

 

رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب پہنچے، ڈاکٹرز  نے ان کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد  اینجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دے دیا۔

 

دوسری جانب جاوید میاں داد نے این آئی سی وی ڈی میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

گھر روانگی سے قبل جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔

Exit mobile version